Daily Archives: March 31, 2016

گلگت: دیامر ڈیم پر عملی کام جون میں شروع کیا جائیگا ،جس کیلئے 3سو ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

1613924_1160868680614796_4839989649080254120_nگلگت: جمعرات، 31 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ دیامر ڈیم پر عملی کام جون میں شروع کیا جائیگا ،جس کیلئے 3سو ارب روپے رکھے گئے ہیں ،دیامر ڈیم پر عملی کام کا آغاز ہوتے ہی دیامر کے متاثرین کی تقدیر بدل جائیگی اور یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن میں گلگت بلتستان حکومت نے متاثرین کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کیا ہے ،اور تمام متاثرین کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا ہے ،دیامر ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن صاف اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچا یا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام اگلے سال عمل میں لائیں گے،اور دیامر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کی تعمیر و ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عملی اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،اور داریل تانگیر سے اس کا آغاز کیا ہے ،داریل اور تانگیر میںآرمی پبلک سکولوں کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،اور سڑکوں کی تعمیر فوج کی نگرانی میں جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر ڈویژن میں وزیر اعلی کیمپ آفس کا قیام عمل میں لائیں گے،جس میں صوبائی وزرامہینے میں ۴ دن وزیر اعلی کیمپ آفس میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں گے،جبکہ باقی دنوں میں ضلعی صدر کیمپ آفس میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنیں گے۔

گلگت: آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے ضلع ہنزہ میں دو حلقہ بنانے کی ضرورت ہے، مشہور عالم |Passu Times اُردُو

گلگت: جمعرات، 31 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن ہنز شناکی کے سینئر رہنماء مشہور عالم نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں دو حلقہ بنانے کی ضرورت ہے کیوں کہ ہنزہ کی آباد اور رقبہ باقی تمام اضلاع اور بالخصوص ضلع ہنزہ کے ساتھ بنائے گئے اضلاع جن میں نگر ،کھرمنگ اور شگر سے آبادی اور رقبہ کے لہذسے بھی بڑا ضلع ہے اور جس کے باڈرز چین ،انڈیا اور افغانستان تاجکستان کے ساتھ ملتے ہیں اور جنرل ایکشن 2015کے دوران الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان سے جاری ووٹرلسٹوں کے مطابق حلقہ 6ہنزہ کی ووٹوں کی تعداد 40ہزار کی لگ بگ تھی اور جو باقی اضلاع کے 2دو حلقوں کے مجموعی ووٹ سے زیادہ ہے ۔ضلع ہنز ہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیامیں ایک سیاحت ،ثقافت اور اپنی رویاتی مہمان نوازی میں ایک اہم مقام رکھتاہے اور ضلع ہنزہ میں شرح خواندگی پاکستان کے پاقی تمام علاقوں سے بھی سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ 6ہنزہ کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن پورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے اور میر غضنفر علی خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ میں دن دگنی رات چگنی عوام میں مقبول ہورہی ہے او ر آئند ہ ہونے والی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ اس شخص کو دیا جائے گا جس پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر اپنے ہاتھ رکھیں گے ۔