چلاس: انجیئنر بشارت اللہ نے بحثیت چیف انجیئنردیامر ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ |PASSUTIMESاُردُو

MMچلاس: منگل، 08 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمزاُردُو (عمر فاروق فاروقی) انجیئنر بشارت اللہ نے بحثیت چیف انجیئنردیامر ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ ا ور محکمہ برقیات کے ملازمین نے چیف انجیئنر بشارت اللہ کا چلاس میں شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا۔،چیف انجیئنربشارت اللہ کو چلاس ضرو پوئنٹس سے ریلی کی شکل میں ان کے آفس پہنچا دیا ،اور محکمہ تعمیرات عامہ کے آفسران ،آر ٹی ای ورک چارج یونین کے عہدیداران اور کنٹریکٹر ایسو سی ایشن دیامر نے پھولوں کا ہار پہنا کر موصوف کا زبردست استقبال کیا۔بعد ازاں آر ٹی ای ورک چارج یونین نے چیف انجیئنربشارت اللہ کی اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا ۔ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجیئنربشارت اللہ نے کہا کہ دیامر میں چیف انجیئنرکی تعیناتی سیعوام کا بڑا مسلہ حل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے 460سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے ،باقی عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے بھر پور جدو جہد کروں گا۔انہوں نے اس موقع پر تمام سٹاف کا شکریا ادا کیا۔

Leave a comment